Qasai Ki Kahani-Urdu Story

Haroon-ul-Rasheed Aur Qasai Ke Trazu-Urdu Story for Kids

Haroon-ul-Rasheed Aur Qasai Ke Trazu-Urdu Story for Kids is about caliph Haroon-ul-Rasheed who sent Bahlol to check out whether the weighing stones of butchers are accurate or not. Make sure to be connected with us on Urdu World Pk for more related content.

Qasai Ki Kahani-Urdu Kahani for Kids

Haroon-ul-Rasheed Aur Qasai Ke Trazu-Urdu Story for Kids

Story in Urdu

ہارون الرشید نے بہلول کو ہدایت کی کہ بازار جائیں اور قصائیوں کے ترازو اور جن پتھروں سے وہ گوشت تولتے ہیں وہ چیک کریں اور جن کے تول والا پتھر کم نکلے انہیں گرفتار کر کے دربار میں حاضر کریں۔
بہلول بازار جاتے ہیں پہلے قصائی کا تول والا پتھر چیک کرتے ہیں تو وہ کم نکلتا ہے قصائی سے پوچھتے ہیں کہ حالات کیسے چل رہے ہیں..؟
قصائی کہتا ہے کہ بہت برے دن ہیں دل کرتا ہے کہ یہ گوشت کاٹنے والی چھری بدن میں گھسا دوں اور ابدی ننید سو جاوں۔
بہلول آگے دوسرے قصائی کے تول والے پتھر کو چیک کرتے ہیں وہ بھی کم نکلتا ہے قصائی سے پوچھتے ہیں کہ کیا حالات ہیں گھر کے وہ کہتا ہے کہ کاش اللہ نے پیدا ہی نہ کیا ہوتا بہت ذلالت کی زندگی گزار رہا ہوں۔
بہلول آگے بڑھے۔ تیسرے قصائی کے پاس پہنچے تول والا پتھر چیک کیا تو بلکل درست پایا قصائی سے پوچھا کہ زندگی کیسے گزر رہی ہے…. ؟
قصائی نے کہا کہ اللہ تعالٰی کا لاکھ لاکھ شکر ہے بہت خوش ہوں اللہ تعالٰی نے بڑا کرم کیا ہے اولاد نیک ہے زندگی بہت اچھی گزر رہی ہے۔
بہلول واپس آتے ہیں سلطان ہارون الرشید پوچھتے ہیں کہ کیا صورتحال ہے… ؟
بہلول کہتے ہیں کہ کئی قصائیوں کے تول والے پتھر کم نکلے ہیں.
سلطان نے غصے سے کہا کہ پھر انہیں گرفتار کرکے لائے کیوں نہیں بہلول نے کہا
اللہ تعالٰی انہیں خود سزا دے رہا تھا
ان پر دنیا تنگ کردی تھی تو یہاں لانے کی کیا ضرورت تھی۔
آج ہمارے بھی کچھ یہی حالات ہیں۔
ہم نے بھی دنیا کو اپنایا ہے اسی کی فکر ہے، حرام حلال اور آخرت کی فکر ہی نہیں۔

I hope you enjoyed the Haroon-ul-Rasheed Aur Qasai Ke Trazu-Urdu Story for Kids. We have a wide range of collections of Urdu Stories like Islamic Stories in Urdu, Kid’s StoriesReal Stories,  Love Stories, and many more. Make sure to be connected with us on Urdu World Pk for inspiring content and on STORYZONE512 for video content.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *