Urdu Story Namaz Ki Barkat

Urdu Story Namaz Ki Barkat || Motivaional Story for Kids

Urdu Story Namaz Ki Barkat is a story in which a child is very upset and thinks today is unlucky for him and this is a bad day so the whole day at school is bad but his mother told him that ALLAH has given us five prayers in a day and if we start our day with the prayer of Fajar, our whole day will be good and lucky for us. Make sure to be connected with us on Urdu World Pk for more related content.

Urdu Story Namaz Ki Barkat

Urdu Story Namaz Ki Barkat

نماز کی برکت

اسلم سکول سے واپس آیا تو بہت پریشان تھا آتے ہی وہ ٹی وی لاونج میں بیٹھ گیا اور رونے لگا اُس کی امی کچھ کام ختم کر کے باہر نکلیں تو اُن کی نظر اپنے لاڈلے بیٹے پر پڑی جو اپنا بستہ زمین پر پھینکے پلنگ پر بیٹھ کر زارو قطار رو رہا تھا۔ وہ بے قرار ہو کر اسلم کے پاس آکر بیٹھ گئیں اور اُس سے رونے کی وجہ پوچھی تو اُس نے انہیں روتے ہوئے بتایا۔ 
امی میری صبح ہی خراب تھی صبح صبح بارش ہونے لگی تھی اور میری آنکھ بھی دیر سے کھلی جسکی وجہ سے میں سکول وقت پر نہ پہنچ سکا اور ٹیچر سے ڈانٹ پڑی۔ آج ہمارا ٹیسٹ بھی تھا میں تو پہلے ہی سب کچھ بھول گیا تھا جسکی وجہ سے ٹیچر سے مار پڑی۔ ہاف ٹائم میں میری ایک لڑکے سے لڑائی ہو گئی میں نے اُسے مارا اور اُس نے بھی مجھے مارا پھر یہ ہوا کہ سکول سے واپسی پر کچھ شرارتی لڑکوں نے مجھے دھکا دیا۔
جسکی وجہ سے میرا پاوں کیچڑ سے بھرے گڑھے میں چلا گیا اور میرا جوتا گندا ہو گیا۔ یہ کہتے ہوئے اسلم نے اپنے جوتے کی طر ف اشارہ کیا اور پھر بولا ” امی صبح سے میرے سارے ہی کام اُلٹے ہو گئے ۔“ امی نے کچھ دیر تک اسلم کو غور سے دیکھا اور پھر پیار سے بولیں۔ بیٹا کیا آپ نے آج فجر کی نماز سے دن کا آغاز کیا تھا؟ یہ سوال سن کر وہ شرمندہ ہو گیا۔
امی اُسے سمجھاتے ہوئے بولیں ۔” اللہ نے ہم پر پانچ وقت کی نمازیں فرض کی ہیں جو ہماری بے چینی کو سکون میں بدل دیتی ہیں اور جنت میں داخل ہونے کا ذریعہ بھی ہیں۔ اگر آپ فجر کی نماز سے اپنی صبح کا آغاز کرتے ہیں تو اللہ آپ سے خوش بھی ہوتا اور آپ کی حفاظت اپنے ذمے لے لیتا ہے۔ اِس لیے بیٹا اپنے آپ کو نماز کا پابند کر لو۔
امی کا اتنا کہنا ہی کافی تھا وہ اُٹھ کر جانے لگا تو اُس کی امی نے پوچھا۔” بیٹا کہاں جا رہے ہو؟“۔ اسلم نے جواب دیا امی میں کپڑے تبدیل کر کے مسجد جاوں گا اور اللہ سے اتنی دیر دور رہنے کی معافی بھی مانگوں گا اور اُس کا شکر ادا کروں گا کہ اس نے جلد ہی مجھے سیدھی راہ دکھا دی۔“ اسلم کی امی اُسے جاتا دیکھ کر خوشی سے مسکرا دیں۔

I hope you enjoyed the Urdu Story Namaz Ki Barkat. We have a wide range of collections of Urdu Stories like Islamic Stories in Urdu, Kid’s StoriesReal Stories,  Love Stories, and many more. Make sure to be connected with us on Urdu World Pk for inspiring content and on STORYZONE512 for video content.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *